ماڈلنگ میرا شوق اور اداکاری جنون ہے،

ٹی وی پر کام سے کبھی انکار نہیں کیا ‘انعم خان

پیر 17 دسمبر 2018 13:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) ماڈل و اداکارہ انعم خان نے کہا ہے کہ ماڈلنگ میرا شوق اور اداکاری جنون ہے، ٹی وی پر کام سے کبھی انکار نہیں کیا ،افیئر کے لئے وقت نہیں ،ان دنوں ایک ٹی وی پراجیکٹ کر رہی ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ کامیابی ہمیشہ ایک طویل سفر طے کرنے کے بعد ہی حاصل ہوتی ہے اور شوبز انڈسٹری تو ویسے بھی کانٹوں کی سیج کی طرح ہے جس پر پھونک پھونک کر قدم رکھنا پڑتا ہے۔

خود کو اس لحاظ سے خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ ماڈلنگ کے ذریعے شوبز میں آئی۔ انعم خان نے کہا کہ وہ سب کچھ نہیں کر سکتی جس کی مجھے میرا مذہب اور معاشرہ اجازت نہیں دیتا۔ بالی ووڈ میں کام کرنا جرم نہیں ہے۔ اس وقت مختلف ٹی وی پراجیکٹس میں اداکاری کررہی ہوں۔میں صرف ان ڈراموں میں اداکاری کی پیشکش قبول کرتی ہوں۔ جن میں میرا کردار پاور فل ہو۔
وقت اشاعت : 17/12/2018 - 13:55:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :