رتیش دیش مکھ نے اپنی 40 ویں سالگرہ منائی

پیر 17 دسمبر 2018 14:57

رتیش دیش مکھ نے اپنی 40 ویں سالگرہ منائی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار رتیش دیش مکھ کی 40 ویں سالگرہ منائی گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رتیش دیش مکھ 17دسمبر 1978ء میں پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

رتیش دیش مکھ کی اہلیہ و اداکارہ جینیلیا دیش مکھ نے انسٹاگرام پر انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی سالگرہ میرے لئے ہمیشہ خاص رہے گی کیونکہ انہیں آج بھی یاد ہے جب 17سال قبل فلم ’’تجھے میری قسم‘‘ کے سیٹ پر آپ کی سالگرہ منائی گئی، وقت بہت جلدی گزر گیا اور اس دن دنیا کو آپ کی شکل میں بہترین تخلیق ملی جو میری خوشی اور غم کا ساتھی ہے۔

واضح رہے کہ رتیش دیش مکھ نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2003 ء میں فلم ’’تجھے میری قسم‘‘ سے کیا جس میں ان کے ساتھ اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا نے مرکزی کردار دا کیا جبکہ یہ فلم جینیلیا ڈی سوزا کی بھی بطور اداکارہ پہلی فلم تھی جس کے بعد دونوں اداکار 2012ء میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
وقت اشاعت : 17/12/2018 - 14:57:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :