بھارت میں می ٹو مہم شروع کرنے والی تنوشری کا ملک چھوڑ نے کا فیصلہ

نتوشری دتہ وہ پہلی اداکارہ ہیں جنہوں نے بھارت میں خواتین کی می ٹو مہم کا آغاز کیا ،ْرپورٹ

پیر 17 دسمبر 2018 19:03

بھارت میں می ٹو مہم شروع کرنے والی تنوشری کا ملک چھوڑ نے کا فیصلہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ تنوشری دتہ کی آخری فلم ’اپارٹمنٹ‘ 2010 میں سامنے آئی تھی جس کے بعد اداکارہ بولی وڈ کو خیر باد کہہ کر امریکا روانہ ہوگئی تھیں تاہم وہ رواں سال بھارت کسی فلم کا حصہ بننے نہیں بلکہ ایک نئے موضوع کا آغاز کرنے واپس تو آئیں۔نتوشری دتہ وہ پہلی اداکارہ ہیں جنہوں نے بھارت میں خواتین کی می ٹو مہم کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

اس مہم کا آغاز 2017 اکتوبر میں امریکا میں ہوا تھا، جس کا استعمال کرتے ہوئے خواتین ان مردوں کا نام سامنے لائیں، جنہوں نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا، تاہم بالی وڈ میں کسی نے اس مہم کا استعمال نہیں کیا تھا۔البتہ رواں سال ستمبر میں تنوشری دتہ نے اس ہی مہم کا بھارت میں آغاز کرتے ہوئے معروف اداکار نانا پاٹیکر پر انہیں 2008 میں ایک فلم ’ہارن اوکے پلیز‘ کی شوٹنگ کے دوران جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ فلمی انڈسٹری میں سب ہی جانتے ہیں کہ نانا پاٹیکر خواتین کو ہراساں کرتے ہیں لیکن اس کے خلاف کوئی آواز نہیں اٹھاتا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ نے دوبارہ امریکہ ر وانہ ہونے کاعندیہ دیدیا ہے ۔
وقت اشاعت : 17/12/2018 - 19:03:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :