پرینیتی چوپڑا نے چیرٹ دیسائی سے شادی کی خبروں کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا

جب کبھی شادی کرونگی تو خوشی سے اپنی شادی کا اعلان کردونگی ،ْ ٹوئٹر پر پیغام

پیر 17 دسمبر 2018 19:09

پرینیتی چوپڑا نے چیرٹ دیسائی سے شادی کی خبروں کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) بالی وڈ کی مشہور و معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے چیرٹ دیسائی سے شادی کی خبروں کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ کافی دنوں سے یہ چہ مگوئیاں جاری تھیں کہ اپنی بہن پریانکا چوپڑا اور نِک جونس کی شادی کے بعد اب پرینیتی چوپڑا بہت جلد اپنے مبینہ گہرے دوست چیرٹ دیسائی سے شادی کرنے والی ہیں۔

پریانکا کی شادی کے موقع پر دونوں کی ایک ساتھ تصاویر خوب وائرل ہوئی تھیں اور فیملی کی تصاویر میں چیرٹ کی موجودگی نے ان افواہوں کو مزید تقویت بھی دی تھی تاہم اب اداکارہ نے واضح کردیا ہے کہ یہ سب خبرں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔پرینیتی نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب کبھی شادی کریں گی تو خوشی سے اپنی شادی کا اعلان کریں گی۔
وقت اشاعت : 17/12/2018 - 19:09:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :