اسپائیڈر مین نے نارتھ امریکن باکس آفس پر اپنا جال بٴْن دیا ،ْ پہلی پوزیشن حاصل کرلی

فلم نے ویک اینڈ پر 3کروڑ 54 لاکھ ڈالر کماکر سب کو پیچھے چھوڑ دیا ،ْدوسرے نمبر پر کرائم فلم دا میول رہی

پیر 17 دسمبر 2018 19:09

اسپائیڈر مین نے نارتھ امریکن باکس آفس پر اپنا جال بٴْن دیا ،ْ پہلی پوزیشن حاصل کرلی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) اسپائیڈر مین نے نارتھ امریکن باکس آفس پر اپنا جال بٴْن دیا اور پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔اینی میٹڈ ایکشن ایڈونچر فلم ’اسپائیڈر مین : ان ٹو دا اسپائیڈر وًرس‘14 دسمبر کو ریلیز کی گئی۔ فلم نے ویک اینڈ پر 3کروڑ 54 لاکھ ڈالر کماکر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔دوسرے نمبر پر کرائم فلم دا میول رہی جس نے 1کروڑ 72لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔

(جاری ہے)

فلم کے ڈائریکٹر اٹھاسی سالہ کلنٹ ایسٹ وڈ ہیں۔ انہوں نے فلم میں ایک مفلس کا مرکزی کردار ادا کیا ہے جو حالات سے تنگ آکر میکسیکن گروہ کے لیے کوکین الی نوائے اسمگل کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔دا گِرنچ اس ہفتے باکس آفس پر تیسرے نمبر پر آگئی جو پچھلے ہفتے دوسرے نمبر پر تھی۔ فلم نے ویک اینڈ پر 1 کروڑ16 لاکھ ڈالر کمائے۔اینی میٹڈ فلم رالف بریکس دا انٹرنیٹ مسلسل تین ہفتے تک باکس آفس پر سرفہرست رہنے کے بعد اس ہفتے چوتھے نمبر پر رہی۔ فلم نے ویک اینڈ پر مزید 96 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ۔
وقت اشاعت : 17/12/2018 - 19:09:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :