مس یونیورس کا مقابلہ فلپائنی حسینہ نے جیت لیا

میرا دل انتہائی ممنون ہے، کئی بار دل میں شک پیدا ہوا ،میں نے گھبراہٹ اور دباؤ محسوس کیا، کیٹری اوناگرے

پیر 17 دسمبر 2018 19:28

مس یونیورس کا مقابلہ فلپائنی حسینہ نے جیت لیا
بینکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں ہونیوالا مس یونیورس کا 67 واں مقابلہ فلپائن کی 24 سالہ ملکہ حسن کیٹری اٴْونا گرے نے جیت لیا۔ یہ مقابلے کی تاریخ میں پہلا موقع تھا جب جیوری مکمل طور پر خواتین پر مشتمل تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مقابلہ حسن جیتنے والی کیٹری نے امریکہ میں تعلیم حاصل کی اور وہ موسیقی کے شعبے میں ڈگری رکھتی ہیں۔

انہیں سابق ملکہ حسن جنوبی افریقہ کی ڈیمی لینیل پیٹرز نے مس یونیورس کا تاج پہنایا۔اس مقابلے میں 93 نوجوان خواتین نے حصہ لیا۔ اس موقع پر کیٹری نے کہا کہ چند برس قبل میں نے ایڈز کے سبب اپنے ایک پیارے دوست کو کھو دیا، اس کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ لوگوں میں اس مرض کے ٹیسٹ کے حوالے سے آگاہی کیلئے کام کروں اور یہ میری اولین قلبی ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

سرخ لباس میں ملبوس کیٹری نے کہا کہ میرا دل انتہائی ممنون ہے، بعض لمحات تھے جب میرے دل میں شک پیدا ہوا اور میں نے گھبراہٹ اور دباؤ محسوس کیا۔جنوبی افریقہ کی 24 سالہ ملکہ حسن ٹیمارین گرین مقابلے میں دوسرے نمبر پر اور وینزویلا کی 19 سالہ ملکہ حسن وسٹیفینی جوٹریز تیسرے نمبر پر رہیں۔واضح رہے کہ کیٹری اٴْونا گرے فلپائن سے تعلق رکھنے والی چوتھی حسینہ ہیں جنہوں نے مس یونیورس کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ وہ تین سالوں میں یہ مقابلہ جیتنے والی دوسری فلپائنی حسینہ ہیں۔ اس سے قبل فلپائن نے 1969، 1973 اور 2015 میں مس یونیورس کے مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کی۔
وقت اشاعت : 17/12/2018 - 19:28:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :