لینڈ مافیا کی دھمکیاں ،ْدلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے مودی سے ملاقات کی درخواست کردی

منگل 18 دسمبر 2018 12:31

لینڈ مافیا کی دھمکیاں ،ْدلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے مودی سے ملاقات کی درخواست کردی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمارکی اہلیہ سائرہ بانو نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی درخواست کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہنشاہ جذبات کہلائے جانے والے بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمارکی اہلیہ سائرہ بانو نے لینڈ مافیا کی دھمکیوں پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی درخواست کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سائرہ بانو نے اپنے ٹوئٹ میں نریندر مودی سے لینڈ مافیا سمیر بھوجوانی کے جیل سے رہا ہونے اور دھمکیوں پر ممبئی میں ملاقات کی درخواست کی ہے۔واضح رہے گذشتہ برس دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے اپنے بنگلے کے جعلی کاغذات بنا نے اور دھمکیاں دینے پر ممبئی کے تھانے میں کیس دائر کیا تھا۔
وقت اشاعت : 18/12/2018 - 12:31:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :