معروف اداکار علی اعجاز انتقال کر گئے

منگل 18 دسمبر 2018 12:31

معروف اداکار علی اعجاز انتقال کر گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) فلم، ریڈیواورٹی وی کے اداکار علی اعجاز77برس کی عمرمیں لاہور میں انتقال کرگئے، وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔اداکارعلی اعجاز کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ وہ مزاحیہ ہیرو کے طور پر بہت مقبول ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے 1961ء میں فلم انسانیت سے فنی کیریئر کا آغاز کیا۔علی اعجا زنے 28فلموں میںاپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔علی اعجاز کی مشہور فلموں میں سالا صاحب اور دبئی چلو کا شمار ہوتا ہے جبکہ مشہور ٹی وی ڈراموں میں خواجہ اینڈ سنز، کھوجی اور شیدا ٹلی شامل ہیں۔اداکار علی اعجاز مرحوم کی سماجی فلم دبئی چلو 1979 ء میں نمائش کیلئے پیش کی گئی جو سپرہٹ رہی۔

وقت اشاعت : 18/12/2018 - 12:31:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :