فلم ’’کیسری‘‘ آئندہ سال 21مارچ کو ریلیز ہو گی

منگل 18 دسمبر 2018 12:33

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی فلم ’’کیسری‘‘ آئندہ سال 21مارچ کو ریلیزکی جائے گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اکشے کمار اور پرینیتی چوپڑا نے انسٹاگرام پر فلم ’’کیسری‘‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فلم کے آخری شیڈول کی عکسبندی جئے پور میں مکمل کر لی گئی ہے اور یہ فلم آئندہ سال 21 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

(جاری ہے)

فلممیں پرینیتی چوپڑا پنجاب کی لڑکی اور اکشے کمار سکھ جنگجو کا کردار ادا کریں گے۔ فلم کے ہدایت کار انوراگ سنگھ ہیں۔

وقت اشاعت : 18/12/2018 - 12:33:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :