کریتی سینن اکثر رات 3 بجے کاجو کی برفی کھا کر اپنے میٹھے کی طلب پوری کرتی ہیں

منگل 18 دسمبر 2018 12:35

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن کاجو کی برفی کھا کراکثر رات 3بجے اپنے میٹھے کی طلب پوری کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کریتی سینن اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لئے کئی گھنٹے تک ورزش کرتی ہیں تاکہ وہ اپنے پسندیدہ کھانے اور میٹھے کھا سکیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ کریتی سینن مختلف کھانوں سے لطف اندوز ہوتی ہیں اور انہیں خاص طور پر میٹھے میں کاجو کی برفی بے حد پسند ہے اور اکثر رات 3بجے کاجو کی برفی کھا کر اپنے میٹھے کی طلب پوری کرتی ہیں۔ کریتی سینن فلم ’’ہائوس فل 4‘‘، ’’پانی پت‘‘، ’’لکا چھپی‘‘ اور ’’ارجن پٹیالا ‘‘ میں دکھائی دیں گی۔

وقت اشاعت : 18/12/2018 - 12:35:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :