فلم’’ویلج راک سٹارز ‘‘ آسکر ایوارڈز کی دوڑ سے باہرہو گئی

منگل 18 دسمبر 2018 12:35

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) بھارتی فلم’’ویلج راک سٹارز ‘‘ آسکر ایوارڈز کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنس یعنی آسکرز نے آئندہ سال 25فروری کو ہونے والے ایوارڈز کے سلسلے میں شارٹ لسٹ کی گئی بہترین فارن لینگویج فلمز اور دیگر 8کیٹگریزکا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

بھارت کی 2017ء میں آسامی زبان میں بنائی گئی فلم ’’ویلج راک سٹارز ‘‘آئندہ سال 25فروری کو ہونے والے آسکر ایوارڈز کی بہترین فارن لینگویج فلم کی کیٹگری کے لئے منتخب کی گئی تھی لیکن فلم حتمی لسٹ میں جگہ نہیں بنا سکی اور آسکر ایوارڈز کی دوڑسے باہر ہو گئی ہے۔ اس کیٹگری میں دنیا بھر سے 87فلموں کی نامزدگیاں کی گئیں جن میں سے کولمبیا، ڈنمارک، جرمنی، جاپان، کزاغستان، لبنان، میکسیکو، پولینڈ اور جنوبی کوریا کی فلمیں شارٹ لسٹ میں جگہ بنا پائی ہیں۔
وقت اشاعت : 18/12/2018 - 12:35:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :