مریم اورنگزیب کا ورسٹائل فنکار علی اعجاز کے انتقال پر اظہار افسوس

علی اعجاز نے جو کردار ادا کیا کیا وہ ان کی پہچان بن گیا اور برسوں گزرنے کے باوجود عوام ان کی اداکاری نہ بھول پائے ،ْ بیان

منگل 18 دسمبر 2018 13:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ورسٹائل فنکار علی اعجاز کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی اعجاز نے جو کردار ادا کیا کیا وہ ان کی پہچان بن گیا اور برسوں گزرنے کے باوجود عوام ان کی اداکاری نہ بھول پائے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے مزاحیہ اور سنجیدہ دونوں طرح کے کرداروں کو بخوبی نبھایا۔

انہوںنے کہا کہ آج پاکستان ایک غیرمعمولی اور باصلاحیت فنکار سے محروم ہو گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ فن کے شعبے میں ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ آمین۔
وقت اشاعت : 18/12/2018 - 13:01:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :