کرائم ڈرامہ فلم’کنگ آف تھیوز‘کا ٹریلر جاری

فلم آئندہ سال 25جنوری کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی

منگل 18 دسمبر 2018 14:24

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم کنگ آف تھیوز کا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔جیمز مارش کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 2015میں پیش آنے والی چوری کی ایک حقیقی واردات پر مبنی ہے جس میں 200ملین پائونڈزمالیت کا ہیرا چرانے کیلئے ریٹائرڈ چوروں کا گینگ بن جاتا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں مائیکل کین،مائیکل گیمبن،رے ونسٹون،پال وائٹ ہائوس،کیلی شرلے اور مارتھا ہوو سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔فلم آئندہ سال 25جنوری کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 18/12/2018 - 14:24:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :