ہیما مالنی نے دیپیکا پڈوکون کو آج کی ’’ڈریم گرل ‘‘ قرار دے دیا

بدھ 19 دسمبر 2018 12:19

ہیما مالنی نے دیپیکا پڈوکون کو آج کی ’’ڈریم گرل ‘‘ قرار دے دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) بالی وڈ کی حقیقی ’’ڈریم گرل‘‘ ہیما مالنی نے دیپیکا پڈوکون کو آج کی ’’ڈریم گرل ‘‘ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ہیما مالنی سے سوال کیا گیا کہ آج کی اداکارائوں میں سے کس اداکارہ کے لئے ’’ڈریم گرل ‘‘ کا خطاب موزوں رہے گا جس کے جواب میں بالی وڈ کی حقیقی ’’ڈریم گرل‘‘ کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون آج کی ’’ڈریم گرل ‘‘ ہیں کیونکہ وہ کچھ بھی پہن لیں وہ ہر بار منفرد اور خوبصورت لگتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ ان کا بہت خاص تعلق ہے، سب سے زیادہ اہم ان کی باوقار شخصیت ہے اور زندگی کو اپنے طریقے سے جیتی ہیں۔

وقت اشاعت : 19/12/2018 - 12:19:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :