شردھا کپور فلم ’’ساہو ‘‘ کے نئے شیڈول کی عکس بندی کے لئے حیدرآباد پہنچ گئیں

بدھ 19 دسمبر 2018 12:32

شردھا کپور فلم ’’ساہو ‘‘ کے نئے شیڈول کی عکس بندی کے لئے حیدرآباد پہنچ گئیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور سائنس فکشن فلم ’’ساہو ‘‘ کے نئے شیڈول کی عکس بندی کے لئے حیدرآباد پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ شردھا کپور فلم ’’چھچھورے‘‘ کی ممبئی میں عکس بندی کے بعد حیدرآباد پہنچ گئیں جہاں وہ اداکار پرابھاس کی فلم ’’ساہو‘‘ کے نئے شیڈول کی عکس بندی کریں گی۔ فلم ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز کی جائے گی جس میں اداکار جیکی شروف، نیل نیتن مکیش، چنکی پانڈے، مندیرا بیدی اور دیگر شامل ہیں جبکہ فلم آئندہ سال 15اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 19/12/2018 - 12:32:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :