ہالی وڈ کرائم ڈرامہ فلم ’’کنگ آف تھیوز ‘‘ آئندہ سال جنوری میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

بدھ 19 دسمبر 2018 13:00

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) ہالی وڈ کرائم ڈرامہ فلم ’’کنگ آف تھیوز ‘‘ آئندہ سال جنوری میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیمز مارش کی ہدایت کاری میں بننے والی کرائم ڈرامہ سے بھرپور فلم کی کہانی 2015ء میں پیش آنے والی چوری کی ایک حقیقی واردات پر مبنی ہے جس میں 200 ملین پائونڈزمالیت کا ہیرا چرانے کے لئے ریٹائرڈ چوروں کا گینگ بن جاتا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں مائیکل کین، مائیکل گیمبن، جم براڈبینٹ، چارلی کوکس، رے ونسٹن، پال وائٹ ہائوس،کیلی شرلے اور مارتھا ہوو سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ فلم آئندہ سال25 جنوری کو امریکا میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 19/12/2018 - 13:00:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :