فلم ’’مانیکرنیکا: دا کوئین آف جھانسی ‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری

بدھ 19 دسمبر 2018 13:45

فلم ’’مانیکرنیکا: دا کوئین آف جھانسی ‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’’مانیکرنیکا: دا کوئین آف جھانسی ‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’مانیکرنیکا: دا کوئین آف جھانسی ‘‘ کا 3 منٹ اور 19سیکنڈ کے دورانیے پر مشتمل پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس میں اداکارہ کنگنا رناوت جنگجو ملکہ رانی لکشمی بائی کو انگریز فوج سے تلوار کے ساتھ لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ٹریلر میں جنگی مناظر کے ساتھ ساتھ بیٹے کے لئے ماں کے جذبے کی بھی بھرپور عکاسی کی گئی ہے۔ فلم میں اداکارہ انکیتا لوکھنڈے، ڈینی ڈینزونگپا، سوریش اوبرائے اور دیگر شامل ہیں جبکہ فلم آئندہ سال 25جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 19/12/2018 - 13:45:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :