گلوکارہ عینی طاہرہ نے اپنی آڈیو میوزیکل البم مکمل کر لی

بدھ 19 دسمبر 2018 13:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء)گلوکارہ و اداکارہ عینی طاہرہ نے اپنی آڈیو میوزیکل البم مکمل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ عینی طاہرہ پچھلے چھ ماہ سے اپنی میوزیکل البم کی تیاریوں میں مصروف تھیں اور اب انہوں نے اپنی البم کے بارہ گانے مکمل کر لیے ہیں جن میں اردو اور پنجابی زبان کے گانے شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

عینی طاہرہ نے دو گانوں کی شاعری بھی خود کی ہے ۔مذکورہ البم کی آڈیو مکمل ہونے کے بعد اب اسکی ویڈیو کا سلسلہ بھی شروع کیا جائیگا۔

وقت اشاعت : 19/12/2018 - 13:51:33