شردھا کپور کنگنا رناوت کے فلمی سفر کی مداح نکلیں

بدھ 19 دسمبر 2018 14:18

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور اداکارہ کنگنا رناوت کے فلمی سفر کی مداح نکلیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ شردھا کپور نے ٹویٹر پر اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’’مانیکرنیکا: دا کوئین آف جھانسی ‘‘ میں اداکاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ کنگنا رناوت کے فلم سفر کی مداح ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کنگنا واضح طور پر اپنے ہی اصول بنا رہی ہیں اور اپنی ہی مگن میں اداکاری کرتی ہیں جبکہ شردھا نے فلم’’مانیکرنیکا‘‘ کی آئندہ سال 25جنوری کو ریلیز کے لئی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ واضح رہے کہ شردھا کپور نئی فلم میں بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نیہوال کے روپ میں دکھائی دیں گی۔

وقت اشاعت : 19/12/2018 - 14:18:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :