شوہر اور بیوی کا ایک دوسرے کا بہترین دوست ہونا متحرک رشتے کی اہم کنجی ہے، رنویر سنگھ

بدھ 19 دسمبر 2018 14:18

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ شوہر اور بیوی کے درمیان بہترین دوستی متحرک رشتے کیکنجی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنویر سنگھ نے فلم ’’سمبا‘‘ کی تشہیر کے دوران اپنے انٹرویو میں کہاکہ شوہر اور بیوی کا ایک دوسرے کا بہترین دوست ہونا ان کے متحرک رشتے کی اہم کنجی ہے، میں اور دیپیکا نہ صرف ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ ہم ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں، ہم ایک دوسرے کی ہمت و حوصلہ اور ساتھی ہیں جہاں آپ خوشیوں، خاموشیوں اور خوشگوار لمحات شیئر کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں 2 چیزوں کو سب سے اہم سمجھتے ہیں ایک یہ کہ وہ اداکار بنے اور دوسرا یہ کہ انہیں سب سے خوبصورت جیون ساتھی ملا جس کی کوئی امید کرتا ہے۔
وقت اشاعت : 19/12/2018 - 14:18:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :