اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے خلاف شراب بر آمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

بدھ 19 دسمبر 2018 20:54

اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے خلاف شراب بر آمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2018ء) معروف ٹی وی اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے خلاف شراب بر آمدگی کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 9 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ عتیقہ اوڈھو کیخلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت آج راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں ہوئی جسے وکلاکی غیر حاضری کے باعث بغیر کسی کارروائی کی9 جنوری تک ملتوی کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی ضمانت کے بعد وکلااس کیس کی پیروی کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ 2011میں فنکارہ جب اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے کراچی جارہی تھیں تو ان کے بیگ سے کسٹم حکام نے دوران تلاشی 2بوتل غیر ملکی شراب برآمد کی تھی۔ اس وقت کے چیف جسٹس افتخار چوہدری کے سوموٹو نوٹس پر ائیرپورٹ پولیس نے کسٹمز آفیسر کی مدعیت میں اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
وقت اشاعت : 19/12/2018 - 20:54:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :