اداکارہ ریما نے انتہائی کم وقت میں 200سے زائد فلموں میں جلوے دکھائے
شادی کے بعد شوہر اور سسرال والوں کا اعتبار حاصل کرنے اور مقام بنانے کیلئے بہت محنت کی‘ انٹرویو
بدھ 16 جنوری 2019 11:56
(جاری ہے)
ریما خان کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد انہوں نے شوہر اور اپنے سسرال والوں کا اعتبار حاصل کرنے اور وہاں اہم مقام بنانے کے لیے بہت محنت کی، اس وجہ سے انہوں نے صرف اپنی گھریلو زندگی پر ہی دھیان دیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ چند سال کی مسلسل محنت کے بعد وہ اپنے سسرال اور شوہر کا اعتبار جیتنے میں کامیاب گئیں، جس کے بعد ہی انہوں نے شوبز میں ایک بار پھر آہستہ آہستہ قدم رکھا۔ریما خان نے بتایا کہ انہیں امریکا منتقل ہونے کے بعد تھوڑی سی محنت ضرور کرنی پڑی، تاہم اب وہ اس بات پر بہت خوش ہیں کہ انہیں وہاں بہت عزت اور اہمیت حاصل ہے اور لوگ ان سے ملنے کے بعد یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ وہ اپنی بیٹیوں کا ان جیسا بنانا چاہتے ہیں۔’بلندی‘ سے کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ کے مطابق انہیں اس سے زیادہ اور کیا خوشی ہو سکتی ہے کہ لوگ اپنی بیٹیوں کو مستقبل کی ریما بنانا چاہتے ہیں۔ریما خان نے اس بات پر بھی خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا کہ لوگ ان کا موازنہ بولی وڈ کی سپر اسٹار مادھوری ڈکشٹ سے کرتے ہیں۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ فلمی کیریئر سے قبل بھی وہ مادھوری ڈکشٹ اور سری دیوی کو بہت پسند کرتی تھیں اور پہلے اوڈیشن کے دوران مادھوری ڈکشٹ کے گانے پر پرفارمنس کرنے سے ہی انہیں فلم میں کام کرنے کا چانس ملا۔ریما خان نے 1990 کی دہائی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ ’بلندی‘ کے لیے اوڈیشن دینے پہنچیں تو انہیں پہلے سے یہ اندازہ تھا کہ وہ منتخب نہیں ہوں گی، تاہم اوڈیشن کے دوران جب انہوں نے مادھوری ڈکشٹ کے گانے ’ایک، دو تین‘ پر پرفارمنس کی تو انہیں چانس مل گیا۔خوش قسمتی سے ریما خان کی پہلی فلم ہی کامیاب گئی اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان کی بڑی اسٹار بن گئیں۔ریما خان نے یہ بھی بتایا کہ اگرچہ وہ شادی سے قبل اپنی تعلیم مکمل نہیں کر سکی تھیں، تاہم امریکا منتقل ہونے کے بعد انہوں نے اپنی تعلیم بھی مکمل کی۔اداکارہ نے شادی سے قبل مختلف اداکاروں سے تعلقات کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر بھی کھل کر بات کی اور اس بات کا شکوہ کیا کہ وہ زرد صحافت کا نشانہ بنیں۔ریما خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ان کا نام کبھی ساتھی اداکار بابر علی کے ساتھ جوڑا گیا تو کبھی خبروں میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ کے شان کے ساتھ تعلقات ہیں۔اداکارہ کے مطابق انہیں یہ خبریں پڑھ کر بھی دکھ پہنچا تھا کہ ان کے تعلقات کسی سیاستدان سے ہیں اور وہ ان کے ساتھ چھٹیاں منانے سوئٹزرلینڈ گئی ہیں۔ریما خان نے کہا کہ لوگ ایسی خبروں کو جلد ہی بھول گئے، کیوں کہ ان میں کوئی سچائی نہیں تھی۔اداکارہ کے مطابق سچ کو کوئی ڈر اور خوف نہیں ہوتا اور نہیں اسے لوگ اتنا جلد بھولتے ہیں۔ریما خان نے اپنے سماجی کاموں کے حوالے سے بھی بات کی اور بتایا کہ وہ چند ساتھی اداکاروں کے ساتھ پنجاب کی مختلف جیلوں کا دورہ کرنے کا سوچ رہی ہیں اور اس سے قبل بھی مختلف جیلوں، یتیم خانوں اور اولڈ ایج ہومز کا دورہ کر چکی ہیں۔Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Emily Mortimer
Jessica Chastain
Armaan Kohli
Selma Blair
Shehzad Roy
Additi Gupta
Beenish Chohan
Rachel Nichols
Hassan Ahmed
Dakota Fanning
Mallika Kapoor
Fiza Ali
Showbiz News In Urdu
-
معروف ادیب افسانہ نگاراے حمید کی برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
بھارتی اداکار وجے کی سکیورٹی گارڈ کی شادی میں اچانک شرکت، مداح حیران
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
-
ہدایتکار حسن طارق کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
-
سینسر بورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پر پابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز