دیپیکا پڈوکون کے ساتھ ہونے پر بہت اچھا لگتا ہے‘رنویر سنگھ

وہ جاگتی ہیں تو خوبصورت لگتی ہیں، وہ سوتی ہیں تو بھی خوبصورت ہیں

بدھ 16 جنوری 2019 11:56

دیپیکا پڈوکون کے ساتھ ہونے پر بہت اچھا لگتا ہے‘رنویر سنگھ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ وہ اپنی بیوی دیپیکا پڈوکون کے چند منٹ کے ساتھ پر بھی خود کو ہوائوں میں محسوس کرتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رنویر سنگھ نے اپنی بیوی دیپیکا پڈوکون کی بھرپور تعریف کی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا ہے کہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ ہونے پر بہت اچھا لگتا ہے، چاہے دن کا کوئی بھی وقت ہو، وہ جاگتی ہیں تو خوبصورت لگتی ہیں، وہ سوتی ہیں تو بھی خوبصورت ہیں، وہ دن کے درمیانی اوقات میں بھی خوبصورت لگتی ہیں۔رنویر نے کہا کہ چاہے کوئی بھی وقت ہو،ان کے ساتھ خوبصورتی کا احساس ہوتا ہے۔

وقت اشاعت : 16/01/2019 - 11:56:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :