امریکی معروف گلوکارایکون کا پاکستانیوں کیلئے خاص پیغام

دنیا بھر میں موجود پاکستانی مہمنڈ ڈیم کی تعمیر کے لیئے بڑھ چڑھ کر فنڈز دیں ایکون کے ویڈیو پیغام پر وزیراعظم عمران خان نے بھی مسرت کا اظہار کیا ہے وہ 26 سے 29 اپریل کے دوران لاہور اور کراچی میں کانسٹرٹ بھی کریں گے

بدھ 16 جنوری 2019 12:01

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) معروف امریکی گلوکار ایکون نے دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کے لیے خاص پیغام دیا ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں ایکون کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں موجود پاکستانی مہمنڈ ڈیم کی تعمیر کے لیئے بڑھ چڑھ کر فنڈز دیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم کی تعمیر کیلئے سب کو فنڈ دینا چاہیئے، میں بھی ڈیم فنڈ کو سپورٹ کر رہا ہوں۔

پاکستان میں پانی کم ہو رہا ہے، جس کیلئے ہمیں کام کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 45 سالہ امریکی آر اینڈ بی آرٹسٹ رواں سال 26 سے 29 اپریل کے دوران لاہور اور کراچی میں کانسٹرٹ بھی کریں گے۔ایکون اپریل میں ہونے والے فٹ بال کے میگا ایونٹ ورلڈ سوکر اسٹارز میں عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کاکا اور فیگو کے ہمراہ بھی پرفارمنس دیں گے۔ایکون کے ویڈیو پیغام پر وزیراعظم عمران خان نے بھی مسرت کا اظہار کیا ہے۔

انسٹا پر بنے وزیراعظم عمران خان کے اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایسی تمام مشہور شخصیات کو خوش آمدید کہتا ہے۔ ہمارے دروازے ہمیشہ مہمانوں کیلئے کھلے رہیں گے۔ پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ وقت آگیا ہے کہ اب زیادہ سے زیادہ عالمی شہرت یافتہ شخصیات پاکستان آئیں۔
وقت اشاعت : 16/01/2019 - 12:01:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :