لکشمی بائی کی طرح میں لوگوں کے لئے کچھ کرنا چاہتی ہوں ، کنگنا رناوت

بدھ 16 جنوری 2019 12:24

لکشمی بائی کی طرح میں لوگوں کے لئے کچھ کرنا چاہتی ہوں ، کنگنا رناوت
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) بالی وڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ لکشمی بائی کے کردار سے بہت متاثر ہوں اور ان کی طرح اپنی زندگی میں لوگوں کے لئے کچھ کرنا چاہتی ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت جو فلم ’’مانیکرنیکا۔

(جاری ہے)

جھانسی کی رانی ‘‘ میں لکشمی بائی کا کردار ادا کر رہی ہیں ،انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم کرتے ہوئے وہ لکشمی بائی کے کردار سے بہت متاثر ہوئیں ہیں اور جب وہ یہ کردار ادا کررہی تھیںتو ان کے دل میں اپنی حققیقی زندگی میں لوگوں کے لئے کچھ کرنے کا جذبہ بیدار ہوا ہے، فلم ’’مانیکرنیکا۔ جھانسی کی رانی ‘‘ 25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی ۔

وقت اشاعت : 16/01/2019 - 12:24:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :