فلم ’’مانیکرنیکا: داکوئین آف جھانسی‘‘ کا نیا گانا ’’بھارت‘‘ ریلیز

بدھ 16 جنوری 2019 12:30

فلم ’’مانیکرنیکا: داکوئین آف جھانسی‘‘ کا نیا گانا ’’بھارت‘‘ ریلیز
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’’مانیکرنیکا: داکوئین آف جھانسی‘‘ کا نیا گانا ’’بھارت‘‘ ریلیز کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’مانیکرنیکا: داکوئین آف جھانسی‘‘ کے نئے گانے ’’بھارت‘‘ میں اداکارہ کنگنا رنوت کے بطور جھانسی کی رانی لکشمی بائی کے بچن سے کر برطانوی راج کے خلاف جنگ کے سفر کی عکاسی کی گئی ہے، یہ گانا پرسون جوشی نے لکھا اور اسے گلوکار شنکر مہادیون نے گایا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں انکیتا لوکھنڈے، جیشو سن گپتا، اتول کلکرنی، سوریش اوبرائے اور دیگر شامل ہیں جبکہ کنگنا رناوت اور کرش کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم رواں ماہ 25کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 16/01/2019 - 12:30:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :