شادی کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے، انکیتا لوکھنڈے

بدھ 16 جنوری 2019 12:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے کہا ہے کہ شادی کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے ایک انٹرویو میں اداکار وکی جئین سے محبت اور شادی کے حوالے سے خبروں سیکہا کہ اگر ایسا ہوا تو میں آپ کو ضرور بتائوں گی اور اپنی شادی کے لئے مدعو کروں گی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میرا شادی کا ابھی ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے لہذا ابھی میری توجہ صرف اپنے کام پر ہے، وکی جیئن بہت اچھے انسان ہیں۔انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہاں مجھے محبت ہو گئی ہے اور صحیح وقت آنے پر اس متعلق بتائوں گی۔

وقت اشاعت : 16/01/2019 - 12:30:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :