عمران ہاشمی باکمال اداکار ہیں، الینا فرننڈس

بدھ 16 جنوری 2019 14:00

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) بالی وڈ کی اداکارہ الینا فرننڈس کا کہنا ہے کہ عمران ہاشمی باکمال اداکار ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ الینا فرننڈس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کو اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ فلم ’’وائے چیٹ انڈیا‘‘ میں کام کرکے بہت اچھامحسوس ہوا وہ نہ صرف ایک عمدہ اداکار ہیں بلکہ ایک اچھے انسان بھی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ عمران ہاشمی اپنے کام کو پوری دیانتداری سے کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس فلم میںوہ ان کی اداکاری سے بہت متاثر ہوئی ہیں اور امید کرتی ہیں کہ شائقین بھی ان کے کام کو سراہیں گے، فلم ’’وائے چیٹ انڈیا‘‘ کل ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 16/01/2019 - 14:00:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :