سدھارتھ ملہوترا کی 34 ویں سالگرہ منائی گئی

بدھ 16 جنوری 2019 14:34

سدھارتھ ملہوترا کی 34 ویں سالگرہ منائی گئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا کی 34 ویں سالگرہ منائی گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سدھارتھ ملہوترا 16جنوری 1985میں پیدا ہوئے، انہوں نے 18سال کی عمر میں بطور ماڈل کیریئر کا آغاز کیا لیکن اس سے ناخوش ہونے کے باعث انہوں نے 2010ء میں فلم ساز کرن جوہر کی فلم ’’مائی نیم از خان ‘‘ کے لئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے فرائض انجام دیئے جس کے بعدانہوں نے بطور اداکار 2012ء میںکرن جوہر کی فلم ’’سٹوڈنٹس آف دی ایئر ‘‘ میں مرکزی کردار سے کیا جس میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا جس پر انہیں بہترین نئے اداکار کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا، ان کی معروف فلموں میں ایک ولن، ہنسی تو پھنسی، کپور اینڈ سنز اور اتفاق شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء سدھارتھ ملہوترا نے اداکاری کے ساتھ ساتھ فلم ’’اے جینٹلمین ‘‘ کا گانا ’’بندوق میری لیلا ‘‘ کے لئے گلوکاری بھی کر چکے ہیں، انہیں فلموں میں بہترین اداکاری پر متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔
وقت اشاعت : 16/01/2019 - 14:34:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :