جیسن ریٹ مین’’ گھوسٹ بسٹرز ‘‘ سلسلے کی نئی فلم کی ہدایت کاری دیں گے

بدھ 16 جنوری 2019 14:56

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) ہالی وڈ پروڈیوسر، سکرین رائٹر جیسن ریٹ مین’’ گھوسٹ بسٹرز ‘‘ سلسلے کی نئی فلم کی ہدایت کاری دیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی نژاد کینیڈین پروڈیوسر، سکرین رائٹر جیسن ریٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی نئی فلم 1984ء میں بنائی گئی فلم ’’گھوسٹ بسٹرز‘‘ سلسلے کا نیا سیکوئل ہے جو 2016ء میںاس سلسلے کی بنائی گئی 5ویں فلم سے متصل نہیں ہو گی، جس کی عکسبندی رواں سال گرمیوں میں شروع کی جائے گی جس کے لئے ریٹ مین نے 4پر اسرار کرداروں کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ فلم کی کہانی اور دیگر معاملات کے متعلق تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ فلم آئندہ سال گرمیوں میں ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 16/01/2019 - 14:56:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :