سری دیوی کی زندگی اور موت پر بنائی گئی فلم تنازع کا شکار

بدھ 16 جنوری 2019 23:06

سری دیوی کی زندگی اور موت پر بنائی گئی فلم تنازع کا شکار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) گزشتہ برس ایک ویڈیو میں ساتھی کلاس فیلو کو آنکھ مارنے کی ادا سے ایک ہی رات میں اسٹار بن جانے والی بھارتی اداکارہ پریا پرکاش وریئر کی پہلی بولی وڈ فلم ’سری دیوی بنگلو‘ کا ٹیزر سامنے آتے ہی تنازع کھڑا ہوگیا۔

(جاری ہے)

پریا پرکاش وریئر کی اس فلم کے 2 منٹ سے بھی کم دورانیے کے ٹریلر میں انہیں ایک نوجوان اور خوبرو اداکارہ کے طور پر دکھایا گیا ہے، جو بظاہر پر تعیش زندگی گزارتی نظر آتی ہیں۔

اگرچہ ٹریلر سے فلم کی کہانی سمجھنا مشکل ہے، تاہم ٹریلر سے اندازہ ہوتا ہے کہ فلم کی کہانی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی زندگی سے ملتی جلتی ہے۔ٹریلر میں پریا پرکاش سری دیوی نامی ایک خوبرو اداکارہ کا کردار ادا کرتے دکھائی دیتی ہیں، جو شراب نوشی اور سوئمنگ پول میں نہانے سمیت پرتعیش زندگی گزارتی نظر آتی ہیں۔ساتھ ہی ٹریلر میں خوبرو اداکارہ کی زندگی میں کچھ چھپے مسائل کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔۔
وقت اشاعت : 16/01/2019 - 23:06:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :