نک سے شادی کے بعد پریانکا کا امریکا میں 65 لاکھ ڈالر کا شاندار بنگلہ

بدھ 16 جنوری 2019 23:06

نک سے شادی کے بعد پریانکا کا امریکا میں 65 لاکھ ڈالر کا شاندار بنگلہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی گزشتہ سال دسمبر میں امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ شادی ہوئی تھی، جس کے بعد یہ دونوں ایک ساتھ متعدد ایونٹس میں نظر آئے۔تاہم اب طویل عرصے کی مصروفیت کے بعد پریانکا آخر کار امریکا میں اپنے گھر لوٹ گئیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ نک جونس نے پریانکا کو شادی سے قبل امریکی شہر لاس اینجلس میں ایک شاندار بنگلہ تحفے میں دیا تھا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پریانکا امریکا میں کرائے کے فلیٹ میں رہتی تھیں، تاہم اب وہ اس بنگلے میں زندگی گزار رہی ہیں۔اداکارہ کے اس بنگلے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، جسے دیکھ کر شائقین بیحد حیران ہورہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق یہ بنگلہ لاس اینجلس کے پوش علاقے بیورلی ہلز میں موجود ہے، جس کی قیمت 65 لاکھ ڈالر بنتی ہے، جو پاکستانی 90 کروڑ سے زائد روپے ہیں۔اس بنگلے میں 5 بیڈ رومز، 4 باتھ روم اور ایک سوئمنگ پول موجود ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ نک جونس نے یہ شاندار بنگلہ پریانکا کو شادی کی پیشکش کرنے سے چند ماہ قبل خریدا تھا۔۔
وقت اشاعت : 16/01/2019 - 23:06:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :