معروف امریکی گلوکار، ہدایتکار اور سماجی کارکن ایکون پاکستانی عوام سے ڈیمز فنڈز میں حصہ لینے کی اپیل

بدھ 16 جنوری 2019 23:08

معروف امریکی گلوکار، ہدایتکار اور سماجی کارکن ایکون پاکستانی عوام سے ڈیمز فنڈز میں حصہ لینے کی اپیل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) معروف امریکی گلوکار، ہدایتکار اور سماجی کارکن ایکون پاکستان کا دورہ کریں گے اور اس سے قبل انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستانی عوام سے ڈیمز فنڈ میں حصہ لینے کی درخواست کی تھی۔پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے ایکون کے بھیجے پیغام کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹر پیغام میں پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ معروف شخصیات کا دورہ پاکستان اب خام خیالی نہیں رہی۔ٹویٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم معروف گلوکار ایکون کو پاکستان کی سرزمین پر خوش آمدیدکہتی ہے۔اس سے قبل اپنے ٹویٹر پیغام میں گلوکار ایکون کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق 2025 تک پاکستان میں پانی کے ذخائر تقریباً ختم ہو جائیں گے۔ایکون کا کہنا تھا کہ وہ دنیا بھر میں مقیم تمام پاکستانیوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ڈیم بننے میں مدد کریں، تاکہ ہم پاکستان کو ایک محفوظ مستقل دے سکیں۔۔
وقت اشاعت : 16/01/2019 - 23:08:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :