پہلی فلم میں 10 آنے والی فلم میں صرف ایک بوسہ دیا ہے ، عمران ہاشمی

بدھ 16 جنوری 2019 23:08

پہلی فلم میں 10 آنے والی فلم میں صرف ایک بوسہ دیا ہے ، عمران ہاشمی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) عمران ہاشمی نے انکشاف کیا کہ ان کی پہلی فلم میں ہی 10 بوسے کے مناظر شامل تھے۔عمران ہاشمی کے ساتھ ان کی ساتھی اداکارہ شریا دھنواتھرے بھی موجود تھیں۔عمران ہاشمی نے بتایا کہ اس بات پر بہت خوش ہیں کہ 18 سال بعد ان کی کسی فلم میں صرف ایک ہی بوسے کا سین شامل ہے۔

(جاری ہے)

اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی پہلی فلم میں 10 بوسے اور آنے والی فلم میں صرف ایک بوسے کا ہونا ظاہر کرتا ہے کہ ہمیں بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

عمران ہاشمی نے مزید بتایا کہ وہ تو چاہتے تھے کہ ’وائے چیٹ انڈیا‘ میں ایک بھی بوسہ شامل نہ ہو، تاہم فلم کے ہدایت کار نہیں مانے۔اداکار نے فلم میں ایک بوسے کا الزام بھی فلم ڈائریکٹر پر عائد کیا اور بتایا کہ انہیں ہدایت کار نے کہا کہ فلم میں کم سے کم ایک بوسے کا ہونا لازمی ہے، کیوں کہ اس سے لڑکے اور لڑکی کے درمیان تعلقات کو بہتر انداز میں پیش کرنے میں مدد ملے گی۔۔
وقت اشاعت : 16/01/2019 - 23:08:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :