اداکار شان نے حکومت سے کلچرپالیسی بنانے کا مطالبہ کردیا

ہماری انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں بہت توانائی ہے جسے مزید بہتر کیاجاسکتا ہے‘شان

جمعرات 17 جنوری 2019 11:51

اداکار شان نے حکومت سے کلچرپالیسی بنانے کا مطالبہ کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) اداکار شان نے حکومت سے کلچرپالیسی بنانے کا مطالبہ کیا ہے شان نے ٹوئٹرپر وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں کلچر پالیسی کی ضرورت ہے۔اداکار شان نے کہا کہ ہماری انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں بہت توانائی ہے جسے مزید بہتر کیاجاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ امر واضح ہے کہ شان کو پنجاب حکومت کی طرف سے بنائی گئی کلچرل ایڈوائزری کونسل کا ممبر بھی بنایا گیا ہے لیکن وہ اس حوالے سے بالکل مطمئن نہیں ہیں۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل شان نے ایک تقریب کے دوران کہا تھا کہ کسی بھی حکومت نے آج تک فلم انڈسٹری کے لیے کچھ نہیں کیا اور موجودہ حکومت سے اس کی توقع کرنا بالکل فضول ہے۔

وقت اشاعت : 17/01/2019 - 11:51:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :