فرح خان اداکار رنبیر اور عالیہ پر فلم ’’براہمسترا‘‘ کے گانے کی کوریوگرافی کریں گی

جمعرات 17 جنوری 2019 12:41

فرح خان اداکار رنبیر اور عالیہ پر فلم ’’براہمسترا‘‘ کے گانے کی کوریوگرافی کریں گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) بالی وڈ کوریوگرافر فرح خان اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ پر فلم ’’براہمسترا‘‘ میں گانے کی کوریوگراف کریں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ پہلی بار فلم ’’براہمسترا ‘‘ میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے جس میں دونوں اداکاروں پر گانے کی کوریوگرافی فرح خان کے حصے میں آئی ہے۔ فلم کے ہدایت کار ایان مکرجی ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکار امیتابھ بچن، ڈمپل کپاڈیا، اکینینی نگرجونا، مونی رائے اور دیگر شامل ہیں۔ فلم رواں سالل کرسمس پر ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 17/01/2019 - 12:41:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :