کرشمہ تنا کی راج کمار ہیرانی پر لگائے گئے الزامات کی تردید

جمعرات 17 جنوری 2019 13:14

کرشمہ تنا کی راج کمار ہیرانی  پر لگائے گئے الزامات کی تردید
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) بالی وڈ کی فلم ’’سنجو‘‘ کی اداکارہ کرشمہ تنا کا کہنا ہے کہ راج کمار ہیرانی ایک اچھے انسان ہیں اور ان پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتی ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کرشمہ تنا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہدایتکار راج کمار ہیرانی پر لگائے الزامات کو جھوٹ کے سوا کچھ نہیں سمجھتی ہیں اور ان کی تردید کرتی ہیں جبکہ راج کمار ہیرانی لگائے گئے الزامات سے ایک بالکل الگ انسان ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ان کے ساتھ کام کرتی رہیں ہیں اور بلاشبہ وہ ایک سلجھے ہوئے اور اچھے انسان ہیں اور وہ اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی ہیں۔یاد رہے آجکل ہدایتکار راج کمار کو ان کی ٹیکنیشن عملے کی ایک خاتون کی طرف سے ہراساں کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔
وقت اشاعت : 17/01/2019 - 13:14:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :