عابدہ پروین کی گائیکی سے متاثر ہوں وہ میری روحانی استاد بھی ہیں ‘صنم ماروی

والد کے انتقال کے بعد دوسرے باپ نے گلوکاری میں بھرپور رہنمائی کی ‘گلوکارہ کی گفتگو

جمعرات 17 جنوری 2019 13:33

عابدہ پروین کی گائیکی سے متاثر ہوں وہ میری روحانی استاد بھی ہیں ‘صنم ماروی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) گلوکارہ صنم ماروی نے کہا ہے کہ میرا تعلق سندھ سے ہے جہاں سیون شریف کے قریب ایک چھوٹا سا گائوں ہے ،جب میری عمر تین سال تھی تو میرے والد کو قتل کر دیا گیا ،والدہ نے دوسری شادی کر لی اور میرے دوسرے باپ ماہر تعلیم ہونے کے ساتھ موسیقی سے بھی شوق رکھتے تھے اور انہوں نے ہی گلوکاری میں میری بھرپور سرپرستی کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ریڈیو پاکستان حیدر آباد سے گلوکاری کا آغاز کیا اور جو گانا میں نے پیش کیا وہ میرے والد کی کمپوزیشن تھی ۔انہوں نے کہا کہ عابدہ پروین کی گائیکی سے متاثر ہوں اور وہ میری روحانی استاد بھی ہیں ۔صنم ماروی نے کہا کہ میری کامیابیوں کا کریڈٹ میرے والد اور میرے بچوں کے والد حامد بلول کے سر جاتا ہے ۔
وقت اشاعت : 17/01/2019 - 13:33:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :