فلم ’’سن چڑیا‘‘ کی کاسٹ نے ایکشن پر مبنی مناظر کے لئے ڈبل باڈی تکنیک سے انکار کیا

جمعرات 17 جنوری 2019 14:16

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) فلم ’’سن چڑیا‘‘ کی کاسٹ نے ایکشن پر مبنی مناظر کے لئے ڈبل باڈی تکینیک کے استعمال پر خود سے کرنے کو ترجیح دی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’سن چڑیا‘‘ کے ہدایتکار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اور فلم کی کاسٹ کی پہلی ترجیح ہے کہ فلم کو حقیقی انداز میں پیش کیا جائے اور خاص طور پرایکشن پر مبنی مناظر کو دیسی انداز میں پیش کرنے کے لئے فلم کی کاسٹ نے ڈبل باڈی تکنیک کے استعمال سے انکار کرنے کے بعد اداکاروں نے ایکشن کے مناظر کو حقیقت کا رنگ دیا ہے ۔فلم ’’سن چڑیا‘‘ 8 فروری کو سینما کی زینت بنے گی جس میں شائقین اداکار شوشانت سنگھ راجپوت کو فلم میں اعلی سٹنٹس کرتے دیکھ پائیں گے ۔

وقت اشاعت : 17/01/2019 - 14:16:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :