کترینہ کیف نے خصوصی گانے کے لئے اصطلاح ’’آئٹم سانگ‘‘ کو غلط قرار دے دیا

جمعرات 17 جنوری 2019 14:49

کترینہ کیف نے خصوصی گانے کے لئے اصطلاح ’’آئٹم سانگ‘‘ کو غلط قرار دے دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے ’’آئٹم سانگ‘‘ کی اصطلاح کو غلط قرار دے دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف نے کہا کہ وہ ’’آئٹم سانگ‘‘ کی اصطلاح پر متفق نہیں ہیں اس کے لئے کوئی متبادل لفظ کا استعمال ہونا چاہیئے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ڈانس میں میری آئیڈل آنجہانی اداکارہ سری دیوی، مادھوری ڈکشت، میڈونا اور بیونس ہیں اور اگر آپ کبھی بی یونس کے کنسرٹ میں جائیں تو آپ دیکھیں گے کہ وہ کیسے خود کی نمائندگی کرتی ہیں، یہ خواتین کے لئے قابل اعتراض نہیں ہے کہ وہ خود کو بااختیار ہونے کا اظہار کریں یہ تو خوبصورت چیز ہے، یہ غلط نہیں ہے کہ اس کو آئٹم کہا جائے۔

وقت اشاعت : 17/01/2019 - 14:49:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :