فلم’’فوٹوگراف ‘‘ برلن انٹر نیشنل فلم فیسٹیول میں دکھائی جائے گی

جمعہ 18 جنوری 2019 12:20

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی کی فلم’’فوٹوگراف ‘‘ برلن انٹر نیشنل فلم فیسٹیول میں دکھائی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایت کار رتیش بٹرا کی فلم ’’فوٹوگراف ‘‘ 7فروری سے ہونے والے برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی سپیشل فلمزکیٹگری اور فریڈرچسٹیڈٹ پیلسٹ میں دکھائی جائے گی جبکہ یہ فیسٹیول 17فروری تک جاری رہے گا۔ فلم کی کہانی ایک محنتی فوٹوگرافر یعنی نوازالدین صدیقی کے گرد گھومتی ہے۔ واضح رہے کہ فلم ’’فوٹوگراف‘‘ سوڈان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھی دکھائی جائے گی جو 24 جنوری سے 3 فروری تک جاری رہے گا۔

وقت اشاعت : 18/01/2019 - 12:20:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :