رنویر سنگھ اور ورون دھون کے فلم ’’انداز اپنا اپنا ‘‘ کے سیکوئل میں کام کرنے کا امکان

جمعہ 18 جنوری 2019 12:20

ْ ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور ورون دھون کے فلم ’’انداز اپنا اپنا ‘‘ کے سیکوئل میں کام کرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’انداز اپنا اپنا‘‘ کے پروڈیوسرز وینے سنہا اور پریتی سنہا فلم کا سیکوئل بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس میں مرکزی کردار کے لئے اداکار رنویر سنگھ اور ورون دھون کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ فلم کی کہانی اور کردار مختلف نوعیت ہوں گے تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 18/01/2019 - 12:20:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :