نوازالدین صدیقی ماحولیاتی آلودگی کے خلاف مہم ’’ہراہے تو بھرا ہے‘‘ کا حصہ بن گئے

جمعہ 18 جنوری 2019 12:30

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) بالی وڈ کے اداکار نوازالدین صدیقی ریڈیو سٹی مہم ’’ہراہے تو بھراہے‘‘ کا حصہ بن گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’منٹو‘‘ کے اداکار نوازالدین صدیقی ریڈیو سٹی مہم ’’ہراہے تو بھراہے‘‘ میں حصہ لیتے ہوئے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اور لوگوں کو پیغام پہنچاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ممبئی شہر میں ماحولیاتی آلودگی دیکھتے ہوئے درختوں کا لگنا بہت ضروری ہے اور اس مہم میں تمام لوگوں سے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی درخواست کی۔

اداکار نوازالدین صدیقی ان دنون فلم ’’ٹھا کرے‘‘ کی ریلیز کی تیاریوں مین مصروف ہیں جس میں وہ بھارتی سیاسی لیڈر بال ٹھاکرے کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ فلم 25جنوری کو سینما کی زینت بنے گی۔
وقت اشاعت : 18/01/2019 - 12:30:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :