فلم ’’کوئی جانے نہ‘‘ میں میرا کردار حقیقی زندگی سے مشہابت رکھتا ہے، امیرا دستور

جمعہ 18 جنوری 2019 12:30

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) بالی وڈکی اداکارہ امیرا دستور کا کہنا ہے کہ فلم ’’کوئی جانے نہ‘‘ میں ان کا کردار ان کی حقیقی زندگی سے مشہابت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ امیرا دستور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ان کی نئی فلم ’’کوئی جانے نہ‘‘ میں ان کا کردار ان کی اصل زندگی سے ملتا جلتا ہے ،اداکارہ امیرا دستور فلم ’’کوئی جانے نہ‘‘ میں اداکار کونال کپور کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ فلم ’’کوئی جانے نہ‘‘کی کہانی پراسرار قتل پر مبنی ہے،فلم 11اکتوبر کو سینما کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 18/01/2019 - 12:30:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :