ورون دھون نے فلم ’’کلنک‘‘ کی عکسبندی مکمل کر لی

جمعہ 18 جنوری 2019 13:20

ممبئی۔ 18 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکار ورون دھون نے فلم ’’کلنک‘‘ کی عکسبندی مکمل کر لی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے اداکار ورون دھون کے فلم ’’کلنک‘‘ کی عکسبندی مکمل کرنے پر ان کے لئے انسٹاگرام پر جاری کئے گئے ایک پیغام میں کہا کہ ورون دھون کے ساتھ میری چوتھی فلم مکمل ہو گئی ہے، وہ مجھے ہر روز اپنی بھرپور توانائی اور سخت محنت سے حیران کر دیتے ہیں اور سیٹ پر خوشیاں بکھیر دیتے ہیں، مجھے فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکار سنجے دت، مادھوری ڈکشٹ، ادیتیا رائے کپور اور سوناکشی سنہا شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 18/01/2019 - 13:20:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :