فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری

جمعہ 18 جنوری 2019 13:20

ممبئی۔ 18 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکار اجے دیوگن کی فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اندرا کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی کامیڈی فلم ’’دھمال ‘‘ سلسلے کی نئی فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس کی ٹیگ لائن’’دا وائیلڈسٹ ایڈونچر ایور‘‘ یعنی ’’مزح سے بھرپور ایڈونچر‘‘ دی گئی ہے، جسکی کاسٹ میں اداکار انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ کا نیا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ فلم میں اجے دیوگن، ارشد وارثی، رتیش دیش مکھ، جاوید جعفری، جونی لیور اور سنجے مشرا شامل ہیں۔ فلم آئندہ ماہ 22فروری کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 18/01/2019 - 13:20:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :