رواں سال چھوٹی فلموں میں کام کرنے کو زیادہ ترجیح دوں گی، رادھیکا اپتے

جمعہ 18 جنوری 2019 13:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) بالی وڈ کی اداکارہ رادھیکا اپتے کا کہنا ہے کہ رواں سال میں چھوٹی فلموں میں کام کرنے کو زیادہ ترجیح دوں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ رادھیکا اپتے کا کہنا ہے کہ وہ فلم چھوٹی ہو یا بڑی ،اداکار کو دونوں فلموں میں محنت ایک جیسی کرنی پڑتی ہے اور رواں سال وہ چھوٹی فلموں میں کام کرنے کو زیادہ فوقیت دیں گی ۔ ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ وہ کام کرتے ہوئے انا کے عنصر کو بہت دور دکھتی ہیں اور بڑے سکیل پر کام کرنے کی بجائے معیاری سکرپٹ کو ترجیح دیتی ہیں، چاہے وہ چھوٹا ہی کیوں نہ ہو۔

وقت اشاعت : 18/01/2019 - 13:20:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :