بہترین جذبہ محب الوطنی کا جذبہ ہے، کنگنا رناوت

جمعہ 18 جنوری 2019 13:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) بالی وڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ ان کی نظر میں بہترین جذبہ محب الوطنی کا جذبہ ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بہترین جذبہ قوم سے پیار ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ فلم ’’مانیکرنیکا۔کوئین آف جھانسی ‘‘ میں کام کرنا ان کی خوش قسمتی ہے اور خوش ہیں کہ ون کو اس فلم میں کام کرنے کا موقع ملا ہے، فلم ’’مانیکرنیکا۔کوئین آف جھانسی ‘‘ میں اداکارہ کنگنا رناوت لکشمی بائی کا کردار ادا کرتی نظرآئیں گی ۔فلم 25جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 18/01/2019 - 13:20:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :