رواں سال ہر فلم میں منفرد نظر آنا چاہتا ہوں، راج کمار رائو

جمعہ 18 جنوری 2019 13:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) بالی وڈ کے اداکار راج کمار رائو کا کہنا ہے کہ روان سال ہر فلم میں منفرد نظر آنا چاہتا ہوں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار راج کمار رائو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ رواں سال ہر فلم میں منفرد اداکاری کرنا چاہتے ہیں ۔ ان کا ائک سوال کے جواب میںکہنا تھا کہ وہ مختلف کردار کی طرح پر فلم میں منفرد اور ورسٹا ئل حلیے میں نظر آنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کاکہنا تھا کہ ان کی پہلی ترجیح اپنی اداکاری کے ذریعے مداحوں کو تفریح فراہم کرنا ہے۔اداکار کا کہناتھا کہ روان سال فلم ’’املی‘‘ ،’’ طرم خان ‘‘ ،’’مینٹل ہے کیا‘‘ اور ’’ میڈان چائنا‘‘ کسی بھی چیلنج سے کم نہیں ہے۔اداکار راج کمار رائو ان دنوں فلم ’’اک لڑکی کو دیکھا توایسا لگا‘‘ میں اداکارہ سونم کپور کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے نظرآئیں گے،فلم یکم فروری کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 18/01/2019 - 13:20:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :