زویا اختر کی ویب سیریز ’’میڈ ان ہیون‘‘ 8 مارچ کوجاری کی جائے گی

جمعہ 18 جنوری 2019 14:30

ممبئی۔ 18 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) بالی وڈ ہدایت کارہ زویا اختر کی ویب سیریز ’’میڈ ان ہیون‘‘ 8 مارچ کوجاری کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایت کارہ زویا اختر نے انسٹاگرام پر اپنی ویب سیریز’’میڈ ان ہیون‘‘ کی پہلی جھلک شیئر کی ہے جس کی کہانی شادی کے انتظامات کرنے والے 2 افراد تارا اور کرن کے گرد گھومتی ہے جس میں ایک بڑی شادی دکھائی جائے گی جس میں کئی راز افشا ہوتے ہیں۔

وقت اشاعت : 18/01/2019 - 14:30:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :